14 جون 2013 - 19:30
يمن ميں حکومت کے خلاف مظاہر ے

الحوثي جماعت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے يمن کے دارالحکومت صنعا ميں مظاہرے کرکے ملک کي انٹيلي جينس سروس کو ختم کرنے کا مطالبہ کيا ہے-

ابنا: يہ مظاہرے پوليس اور سيکورٹي اداروں کي مداخلت کے نتيجے ميں پر تشدد رخ اختيار کرگئے-
گزشتہ ہفتے اتوار کے روز بھي مظاہرين اور يمني سيکورٹي اداروں کے درميان جھڑپوں ميں الحوثي گروپ کے تيرہ افراد ہلاک اور سيکڑوں زخمي ہوئے تھے،
يمن کے عوام ، حکومت اور اسي طرح ملک کے انٹييلي جينس ادراوں کو صنعا ميں ہونے والے قتل عام کا ذمہ دار قرار دے رہے ہيں-
دوسري جانب ملک کے بعض سياستدانوں نے بھي صدر منصور ہادي سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ الحوثي گروہ  کے يوتھ ونگ کے کارکنون کے قتل عام کي تحقيقات کے لئے ايک غير جانبدار کميٹي قائم کريں جو مظاہرين پر حملہ کرنے والوں کي شناخت کرکے انہيں قانون کے حوالے کرے-
يمن کے انقلابي نوجوانوں نے بھي ايک بيان جاري کرکے انٹيلي جينس ادارے کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ يہ مطالبہ کيا ہے کہ صدر منصور ہادي انقلابيوں کے مطالبات کي تکميل  ہونے والي تاخير کي پوري ذمہ داري قبول کريں-
جب سے يمن کے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کے معاون عبد ربہ منصور ہادي نے ان کي جگہ ملک کا اقتدار سنبھالا ہے يمن کے عوام ان پر سابق حکومت کي پاليسيوں کي پيروي کا الزام لگاتے چلے آرہے ہيں-
يمن ميں جھڑپوں کا جاري رہنا، عوام کے مطالبات پر توجہ نہ دينا ، سا تھ ہي مطاہرين پر سيکورٹي فورس کے حملے، ايسے حربے ہيں جنہيں صدر منصور ہادي نے عوامي ناراضگي کے موجوں کے مقابلے ميں اپنا رکھا ہے-
الحوثي گروہ بھي ايسے حکومت مخالف گروہوں ميں سے ہے   جو يمني حکام پر انساني حقوق کي خلاف ورزيوں اور شہري حقوق کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے رہے ہيں-   ان کا کہنا ہے کہ ملک ميں کرپشن کا  دور دورہ ہے اور حکومت اور سيکورٹي ادارے بے گناہوں کے خون سے ہولي کھيل ر ہے ہيں- 
الحوثي گروہ موجودہ حکومت کے بجائے ايک وسيع البنياد قومي حکومت کے قيام کا مطالبہ کر رہا ہے-
 
الحوثي گروہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ منصور ہادي کي حکومت نے عوام اور ملک کو کوئي فائدہ نہيں پہنچايا، قومي اقتدار اعلي کمزور ، اقتصادي صورتحال ابتر اور سيکورٹي معاملات بحراني ہوگئے ہيں اور ملک غير ملکي سفيروں کے ہاتھوں   کھلونا بن کر رہ گيا ہے-  الحوثي گروہ کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کي سياسي صورتحال پوري طرح سے غير ملکي سفيروں کے ہاتھ ميں ہے- 
الحوثي گروہ کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کے مختلف علاقوں پر امريکہ کے ڈرون حملے روکنے ميں بري طرح ناکام ہوگئي ہے اور حکومت کي ناقص کارکردگي کي وجہ سے  ملک کے مختلف علاقوں ميں عليحدگي کي تحريک  پھر سے زور پکڑتي جارہي ہے جو ملک کے استحکام اور ارضي سالميت کے لئے سنگين  خطرہ ہے- 
.......
/169